وفاقی تعلیمی بورڈ کے زیر اہتمام میٹرک کے سالانہ امتحانات برائے 2017 کے نتائج کا اعلان

کل 85140امیدواروں نے حصہ لیا ،83.3کی اوسط سی70969طلباء وطالبات پاس ، 14116امیدوار فیل بہت جلد ہی نیا نصاب لایا جا رہا ہے ، یہ پہلی سے بارہویں جماعت تک ہوگا ، اس سال تمام پوزیشن ہولڈرز طلباء کے لئے لیپ ٹاپ اور لاکھوں روپے انعامات بھی ہوں گے، وزیر مملکت تعلیم بلیغ الرحمان کا اعلان

بدھ 21 جون 2017 23:37

وفاقی تعلیمی بورڈ کے زیر اہتمام میٹرک کے سالانہ امتحانات برائے 2017 کے ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 جون2017ء) فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سکینڈری ایجوکیشن کے میٹرک کے سالانہ امتحانات برائے 2017 کے نتائج کا اعلان کردیا ۔ کنٹرولر امتحانات کی طرف سے دیے گئے اعدادوشمار کے مطابق امتحانات میںکل 85140امیدواروں نے حصہ لیا جس میں سے 83.3کی اوسط سی70969طلباء وطالبات پاس جبکہ 14116امیدواروں کو فیل قراردیا گیا ۔

سائنس گروپ میں پہلی تینوں پوزیشنز طالبات کے نام رہیں جبکہ آرٹس گروپ میں پہلی دو پوزیشنوں پر طلباء اہل قرارپائے ۔ فیڈرل بورڈ کی طرف سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ریگولر امیدواروں کی پاسنگ اوسط83.36فیصد رہی ۔ میٹرک کے سالانہ امتحانات برائے 2017کیلئے کل 85598امیدواروں نے رجسٹریشن حاصل کی جن میں سے 458طلباء وطالبات غیر حاضر رہے جن کے نتائج جاری نہیں کئے گئے اور55امیدواروں نے قانونی ذرائع استعمال کرتے پائے گئے جن کے خلاف کاروائی عمل میں لاکر امتحانات سے باہر کردیا گیا۔

(جاری ہے)

وزیرمملکت بلیغ الرحمان نے کہا ہے کہ بہت جلد ہی نیا نصاب لایا جا رہا ہے جو کہ پہلی سے بارہویں جماعت تک ہوگا ۔ اس سال تمام پوزیشن ہولڈرز طلباء کے لئے لیپ ٹاپ اور لاکھوں روپے انعامات بھی ہوں گے ۔ فیڈرل بورڈ سمتی ملک کے تمام بورڈز میں ایسی ہی تبدیلی لائی جا رہی ہے کہ جس سے بہترین تعلیمی نظام وضع ہو پائے ۔ ملک ترقی کی جانب جا رہا ہے اور ہمارے نوجوان بہترین صلاحیتوں سے مالا مال ہیں اس لئے بچوں اور نوجوانوں سے اپیل ہے کہ مایوس نہ ہوں ملک میں ترقی کے بہت سے مواقع موجود ہیں ۔

متعلقہ عنوان :