ڈی پی او کی جانب سے تھانہ کلچر میں بہتری کے لئے اقدامات

بدھ 21 جون 2017 23:31

لیہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جون2017ء) ڈی پی او لیہ کاتھانہ کلچر کی بہتری کی جانب ایک اور احسن اقدام ، تھانہ جات کی تزئین وآرائش ، سائلین کیلئے ویٹنگ روم مختص، فرنیچر کی فراہمی ، عام آدمی کو تھانہ کی سطح پر بہترین ماحول فراہم کیاجائے گا۔

(جاری ہے)

ڈی پی او لیہ کیپٹن(ر)محمدعلی ضیاء کی طرف سے پولیس ریفارمز اور اپ گریڈیشن کا سلسلہ جار ی ہے پولیس کلچر میں بہتری اور کمیونٹی پولیسنگ کے فروغ کیلئے کئے گئے متعدداقدامات کے ساتھ ساتھ ڈی پی او لیہ کا ایک اوراحسن اقدام جس کے تحت ضلع بھر کے تھانہ جات کی تزئین وآرائش کا کام شروع کردیاگیاہے جبکہ تھانہ جات میں آنے والے سائلین کیلئے ویٹنگ روم کے طور پر ایک وسیع اور کشادہ کمرہ بھی مختص کیاجارہاہے جہاں آنے والے سائلین کے بیٹھنے کیلئے فرنیچر اور دیگرسہولیات دستیاب ہوں گی ڈی پی او لیہ نے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ عام آدمی کو تھانہ کی سطح پر بہترین ماحول فراہم کیاجائے گا انھوں نے متعلقہ آفیشلز کو تھانہ پر جاری کام کوہنگامی بنیادوں پر مکمل کرنے کی ہدایات دیں ۔

متعلقہ عنوان :