طوفانی بارش اورآندھی میں دیوار گرنے سے فوت ہونے والی بچی کے ورثاء کو وزیراعلی پنجاب کی جانب سے 5لاکھ روپے کاامدادی چیک دیدیاگیا

بدھ 21 جون 2017 23:31

ڈی جی خان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جون2017ء) ڈپٹی کمشنر اللہ رکھاانجم اورایم پی اے سید عبدالعلیم شاہ نے گزشتہ روز طوفانی بارش و آندھی میں دیوار گرنے سے فوت ہونے والی بچی نایاب کے والد محمد اختر کو وزیراعلی پنجاب محمد شہباز شریف کی طرف سے پانچ لاکھ روپے امدادی رقم کاچیک دیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پرانہوںنے کہاکہ قدرتی آفات کسی کے بس میں نہیں مگر مالی امداد متاثرین کے دکھوں کا کچھ مداوا ضرور کرسکتی ہے۔

انہوںنے کہاکہ وزیر اعلی کے حکم پر طوفانی بارش میں زخمی ہونے والوں کو فوری طبی امداد کی سہولت دی گئی ․ قبل ازیں ڈپٹی کمشنر اللہ رکھا انجم او رایم پی اے سید عبدالعلیم شاہ نے بھٹہ کالونی میں محمداختر کے گھر جا کر اس کی بچی کی وفات پر فاتحہ خوانی کی ․ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنرصدر خالد محمود گوپانگ ، سلطان محمود ڈاہا اور متعلقہ افسران موجود تھے ۔