ضلع میں کاشتکاروں کی فلاح وبہبود میں اضافہ کے لئے حکومت پنجاب کے اقدامات پر عملدرآمد میں کوئی کسر اٹھانہ رکھی جائے۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو

بدھ 21 جون 2017 23:32

فیصل آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جون2017ء) ضلع میں کاشتکاروں کی فلاح وبہبود میں اضافہ کے لئے حکومت پنجاب کے اقدامات پر عملدرآمد میں کوئی کسر اٹھانہ رکھی جائے اس ضمن میں کسانوں کی تجاویز کو بھی مقدم رکھیں۔یہ بات ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمدشاہد نے ضلعی زرعی مشاورتی کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی جس میں ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت شبیر افضل وڑائچ،ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیوسٹاک ڈاکٹر صالحہ گل،اسسٹنٹ ڈائریکٹر پیسٹ وارننگ ڈاکٹر عامر رسول،ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیورٹر عبدالقدوس،اسسٹنٹ ڈائریکٹر(زراعت)ٹیکنیکل صوبیہ اکرم،صدر کسان بوڈمیاں ریحان الحق کے علاوہ محکمہ زراعت،فاریسٹ،فشریز،انہار،پولیس،زرعی ترقیاتی بینک اور تعمیر بینک کے نمائندے بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

صدر اجلاس نے ماہانہ ٹارگٹس اور ان پر عملدرآمد کی تفصیلات کاجائزہ لیتے ہوئے کہا کہ میٹنگ میں لینڈریکارڈ مینجمنٹ انفارمیشن سنٹر کے انچارجز کوبھی شامل کریں۔انہوں نے کہا کہ نہری پانی چوری کے واقعات کی روک تھام کویقینی بنانے اور اس فعل میں ملوث عناصر کو سخت سے سخت سزائیں دلوانے کیلئے اقدامات کئے جائیں۔انہوں نے کہا کہ ای کریڈٹ سکیم کے تحت رجسٹرڈ ہونے والے کاشتکاروں کو بلاسود قرضروں کی فراہمی کے عمل میں تاخیر نہیں ہونی چاہیے۔

متعلقہ عنوان :