نیٹو کے جنگی طیارے کی بحیرہ بالٹک کے اوپر روسی وزیر دفاع سیرگئی شوئیگو کے جہاز کے قریب پہنچنے کی کوشش

جمعرات 22 جون 2017 00:40

ماسکو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جون2017ء) مغربی دفاعی اتحاد نیٹو کے ایک جنگی طیارے نے بحیرہ بالٹک کے اوپر روسی وزیر دفاع سیرگئی شوئیگو کے جہاز کے قریب پہنچنے کی کوشش کی۔

(جاری ہے)

روسی نیوز ایجنسی انٹرفیکس کے مطابق نیٹو کے لڑاکا طیارے کی اس کوشش پر شوئیگو کے جہاز کی حفاظت پر معمور روسی لڑاکا طیارے کو مداخلت کرنا پڑی۔ نیٹو کی طرف سے اصرار کیا گیا ہے کہ جہاز کے عملے کا رد عمل معمول کے مطابق تھا۔روسی وزیر دفاع کالینن گراڈ جا رہے تھے جو بحیرہ بالٹک میں واقعہ روسی عسکری علاقہ ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ تین دنوں کے دوران یہ اس طرح کا تیسرا ایسا واقعہ ہے۔

متعلقہ عنوان :