عراق میں داعش نے حملہ کر کے قدیم جامع مسجد النوری کو تباہ کر دیا

جمعرات 22 جون 2017 10:50

بغداد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جون2017ء) عراق میں داعش کے شدت پسندوں نے حملہ کر کے قدیم جامع مسجد النوری کو تباہ کر دیا۔ عراق کے ذرائع ابلاغ کے مطابق عراق کے موصل شہر کے قدیم حصے میں واقع یہ تاریخی مسجد النوری کو داعش کے شدت پسندوں نے دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا ، یہ مسجد اپنے جھکے ہوئے مینار کی وجہ سے دنیا بھر میں شہرت رکھتی تھی۔

(جاری ہے)

قرون وسطی دور سے تعلق رکھنے والی اس مسجد میں تین سال پہلے داعش کے سربراہ ابوبکر البغدادی نے موصل پر قبضہ کرنے کے بعد، اس کے منبر پر کھڑے ہو کر اپنی خلافت کا اعلان کیا تھا اور دنیا بھر سے بیعت طلب کی تھی تاہم گزشتہ مہینوں کے یہ علاقے داعش کے قبضے سے نکل چکے ہیں اور موصل کے ایک بڑے حصے پر سرکاری فورسز کنڑول حاصل کر چکی ہیں۔

متعلقہ عنوان :