دوسری عالمی جنگ کے بعد یورپ کی تعمیر نو کے ’’مارشل پلان‘‘ کے 70 برس پورے، برلن میں تقریب کا انعقاد

جمعرات 22 جون 2017 11:23

دوسری عالمی جنگ کے بعد یورپ کی تعمیر نو کے ’’مارشل پلان‘‘ کے 70 برس ..
برلن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جون2017ء) دوسری عالمی جنگ کے بعد یورپ کی تعمیر نو کے ’’مارشل پلان‘‘ کے 70 برس پورے ہونے پر برلن میں ایک تقریب منعقد ہوئی۔

(جاری ہے)

جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق اس موقع پر چانسلر انجیلا مرکل نے کہا کہ ایک مستحکم یورپ اور آزادی تجارتی منڈیاں امریکا کے حق میں بھی ہیں۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے معاشی تحفظ کے حق میں دینے والے بیان کے تناظر میں مرکل نے کہا کہ تنہائی یا علیحدگی ان کو بھی نقصان پہنچاتی ہے، جو اس کے حق میں ہوتے ہیں۔ مارشل پلان کے تحت 1948ء سے اب تک امریکا کی جانب سے 14 ارب ڈالر جنگ سے تباہ حال براعظم یورپ پر خرچ کئے جا چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :