اسرائیل عراق کو تقسیم کرنا چاہتا ہے، ایران

جمعرات 22 جون 2017 11:23

اسرائیل عراق کو تقسیم کرنا چاہتا ہے، ایران
تہران۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جون2017ء) ایران نے عراق کی سالمیت کے تحفظ پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ صیہونی حکومت عراق کو تقسیم کرنا چاہتی ہے۔ذرائع کے مطابق ایرانی پارلیمنٹ کے سپیکر ڈاکٹر علی لاریجانی نے تہران میں عراقی وزیراعظم حیدرالعبادی سے ملاقات میں کہا کہ داعش کے حامی ممالک صیہونی حکومت کے مفادات کی تکمیل کے لئے عراق کو، جو ایک جمہوری اور علاقے کا بااثر ملک ہے، داخلی اختلافات کا شکار بنانے کی کوشش کر رہے ہیں تاکہ وہ سرحدوں سے باہر اپنی سرگرمیاں جاری نہ رکھ سکے۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر علی لاریجانی نے دونوں ملکوںکے مشترکہ موقف پر زور دیتے ہوئے کہا کہ عراق کی تقسیم کے خلاف استقامت اور جد وجہد بہت ہی اہم ہے اور ایران اس چیز کو تمام ملکوں کے لئے خطرناک سمجھتا ہے۔انہوں نے کہا کہ جو ممالک دوسرے ملکوں کو تقسیم کرنے کی سازش کر رہے ہیں ایک دن خود اس سازش کا شکار ہوں گے۔عراقی وزیراعظم حیدرالعبادی نے بھی اس ملاقات میں اس بات کا ذکرکرتے ہوئے کہ دونوں ملکوں کے مستحکم تعلقات کبھی بھی متاثر نہیں ہوں گے، کہا کہ داعش کی نابودی کے لئے علاقے کے ملکوں کے درمیان اتحاد و اتفاق رائے ضروری ہے۔

متعلقہ عنوان :