پولیس مقابلہ میں بابا لاڈلہ گروپ کے 3 کارندے مارے گئے ‘

اسلحہ برآمد ملزمان کی شناخت گل حسن عرف لال سائیں، شہزاد عرف شکر اور انس کے ناموں سے ہوئی ہلاک ملزمان اغوا برائے تاوان،بھتہ خوری سمیت سنگین واردتوں میں ملوث تھے

جمعرات 22 جون 2017 12:11

پولیس مقابلہ میں بابا لاڈلہ گروپ کے 3 کارندے مارے گئے ‘
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 جون2017ء) کراچی کے علاقے لیاری چاکیواڑہ میں پولیس مقابلے کے دوران گینگ وار کے تین کارندے مارے گئے۔ملزمان کا تعلق بابا لاڈلہ گروپ سے تھا جن کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا۔

(جاری ہے)

جمعرات کو نجی ٹی وی کے مطابق پولیس نے خفیہ اطلاع پر چاکیواڑہ میں کارروائی کرتے ہوئے بابا لاڈلہ گروپ سے تعلق رکھنے والے تین گینگ وار ملزمان کو ہلاک کر دیا جن کے دو ساتھی فرار ہو گئے۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ گینگ وار ملزمان نے اہلکاروں کو دیکھتے ہی فائرنگ کر دی اور جوابی فائرنگ سے تین کارندے مارے گئے جن کی شناخت گل حسن عرف لال سائیں، شہزاد عرف شکر اور انس کے ناموں سے ہوئی ہے جواغوا برائے تاوان،بھتہ خوری سمیت سنگین واردتوں میں ملوث تھے۔

متعلقہ عنوان :