ترکی کی غزہ کے لئے انسانی امداد کا سلسلہ جاری

جمعرات 22 جون 2017 12:23

ترکی کی غزہ کے لئے انسانی امداد کا سلسلہ جاری
انقرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جون2017ء) ترکی کے اسرائیل میں سفیرکمال اوکیم کا کہنا ہے کہ غزہ میں در پیش مشکلات میں کمی لانے کے لیے ترکی پر ممکنہ کوششیںکر رہا ہے۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق غزہ کے سفر پر مرسن سے روانہ ہونے والا بحری جہاز تقریباً 40 گھنٹے کے سفر کے بعد آشدود بندری گاہ پر لنگر انداز ہو گیا۔

(جاری ہے)

امدادی بحری جہاز کا خیر مقدم کرنے والے ترک سفیر اوکیم نے اپنے بیان میں کہا کہ ترکی کی جانب سے غزہ کی پٹی کو امداد کی ترسیل آئندہ بھی جاری رہے گی۔

انہوں نے اس بات کی یا ددہانی کرائی کہ یہ بحری جہاز ترکی اور اسرائیل کے باہمی تعلقات کے معمول پر آنے کے بعد غزہ کی پٹی کو روانہ کردہ تیسرا بحری جہاز ہے۔ سیکورٹی چیک اپ کے بعد روانہ کردہ سازوسامان کل صبح غزہ کے باسیوں میں تقسیم کیا جائے گا۔شفقت نامی بحری جہاز پر 50 ہزارخوراک کے ڈبے، 5 ہزار ٹن آٹا، ایک سو ٹن بسکٹ اور کیک، 50 ہزار مختلف کپڑے۔ ایک ہزار عید کے لیے ملبوسات، 18 ہزار کھلونے اور 32 ہزار اسٹیشنری سیٹس اور بچوں کے لیے 1100 سائیکل موجود ہیں۔

متعلقہ عنوان :