فرانس کے 2 تہائی حصے میں شدید گرمی کی وجہ سے اورنج الارم دے دیا گیا

جمعرات 22 جون 2017 12:23

فرانس کے 2 تہائی حصے میں شدید گرمی کی وجہ سے اورنج الارم دے دیا گیا
پیرس ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جون2017ء) فرانس کے 2تہائی حصے میں شدید گرمی کی وجہ سے اورنج الارم دے دیا گیا ہے۔فرانس کے محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ فرانس کے 95 اضلاع میں سے 66 میں چار درجوں کے الارم میں سے تیسرے درجے کا الارم موزوں ہے۔

(جاری ہے)

توقع کی جا رہی ہے کہ بعض مقامات پر گرمی 38 درجے تک پہنچ جائے گی اور یہ سلسلہ ایک دن مزیدکے دن جاری رہے گا۔ بعض اضلاع میں درجہ حرارت 40 تک متوقع ہے۔گرمی خاص طور پر فرانس کے مغربی اور جنوبی علاقوں کو لپیٹ میں لئے ہوئے ہے جس کی وجہ سے حکومت نے ڈے کئیر سینٹروں اور اسکولوں میں بچوں کے تحفظ کے لئے بعض تدابیر اختیار کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :