اورکزئی ایجنسی کے بے گھر افراد کے مکانات کے معاوضہ جات کے لئے 29 کروڑ 9 لاکھ 60 ہزار روپے کے فنڈ جاری کئے،فاٹا سیکریٹریٹ

جمعرات 22 جون 2017 12:59

اورکزئی ایجنسی کے بے گھر افراد کے مکانات کے معاوضہ جات کے لئے 29 کروڑ ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جون2017ء) فاٹا سیکریٹریٹ نے ضرب عضب میں متاثر ہونے والے اورکزئی ایجنسی کے عارضی طور پر بے گھر افراد کے مکانات کے معاوضہ جات کے لئے 29 کروڑ 9 لاکھ 60 ہزار روپے کے فنڈ جاری کئے ہیں۔ فاٹا سیکریٹریٹ کے حکام کے مطابق دہشت گردوں کے خلاف قبائلی علاقہ جات فاٹا میں متاثر ہونے والے عارضی طور پر بے گھر افراد کے مکانات کے معاوضہ جات کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے تاہم اورکزئی ایجنسی کے بے گھرا فراد کے ماکنات کے معاوضہ جات کے لئے ڈیمانڈ نمبر 135 کے مطابق اے جی پی آر نے 29 کروڑ 9 لاکھ 60 ہزار روپے کا فنڈ جاری کیا۔

(جاری ہے)

اس فنڈ کو بے گھر افراد کے تباہ ہونے والے مکانات کے معاوضہ جات کی مد میں تقسیم کیا جائے گا۔ حکام کے مطابق قبائلی علاقہ جات میں عارضی طور پر بے گھر افراد کے مکانات کے سروے کا عمل آخری مراحل میں ہے تاہم سروے کرنے والی ٹیمیں تباہ شدہ مکانات جزوی طور پر متاثر ہونے والے مکانات کا ڈیٹا ساتھ ساتھ این ڈی ایم اے کو فراہم کر رہی ہیں جن کے مطابق بے گھر افراد کے مکانات کا معاوضہ ادا کیا جا رہا ہے۔ حکام کے مطابق بے گھرا فراد نے اپنے مکانات کی تعمیر کا عمل دوبارہ شروع کر دیا ہے جبکہ وہ تعمیر نو و بحالی کے منصوبوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :