چین میں طوفان بادوباراں کیلئے زرد الرٹ کی تجدید

جمعرات 22 جون 2017 13:00

چین میں طوفان بادوباراں کیلئے زرد الرٹ کی تجدید
بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 جون2017ء) آئندہ چند روز میں ملک بھر میں شدید اور موسلادھار بارش کے امکان کے پیش نظر چین کی قومی موسمیاتی رصد گاہ نے جمعرات کو طوفانی بارش کیلئے زر د الرٹ جاری رکھا۔

(جاری ہے)

قومی موسمیاتی مرکز (این ایم سی ) کے مطابق جمعرات اور جمعہ کو داخلی منگولیا ، ہیبی ، بیجنگ ،ٹیان جن اور شین ڈونگ کے بعض علاقوں میں موسلادھار بارش کی توقع ہے اورنمی 120ملی میٹر تک رہے گی ۔

این ایم سی کے مطابق گوانگ ڈونگ ، گوانگ شی ، گوئی جو ، ہوبی اور جیانگ شی کے بعض علاقوں میں 140ملی میٹر تک بارش کا امکان ہے جبکہ ان میں سے بعض علاقوںمیں ژالہ باری یا شدید گھن گرج کا امکان ہے، مرکز نے مقامی حکام کو خبردار کیا ہے کہ باہر کی سرگرمیاں محدود کر دی جائیں اور تیز ہوائوں ، سیلاب اور ارضیاتی ناگہانی آفات کے بارے میں احتیاطی اقدامات اختیار کئے جائیں۔

متعلقہ عنوان :