میرپور پولیس کا جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈائون ، کار چور سمیت متعدد گروہ گرفتار

ایک کروڑ اٹھائیس لاکھ روپے کا لوٹا ہوا مال مسروقہ برآمد ،بھاری مقدار میں منشیات اور اسلحہ ناجائز برآمد

جمعرات 22 جون 2017 13:02

میرپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جون2017ء) ایس ایس پی میرپور عرفان سلیم نے اپنے آفس سے ایک پریس ریلیزجاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ میرپور پولیس نے گزشتہ دنوں ضلع بھر میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف بھرپور کاروائیاں کرتے ہوئے جرائم پیشہ افراد کی52 گروہ گرفتار کرتے ہوئے اُن کے قبضہ سے بھاری تعداد میں مالمسروقہ ، اسلحہ ناجائز اور منشیات برآمد کی ہے ۔

تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ چوری ڈکیتی کے مقدمات میں 71ملزمان کو گرفتار کرکے اُن کے قبضہ سے ایک کروڑ اٹھائیس لاکھ تیئس ہزار چار سو نوے روپے مالیت کالوٹا ہوامال جس میں 02کاریں ، 12موٹر سائیکل ،نقدی، طلائی زیورات اور دیگراشیاء شامل ہیں برآمد کرلی ہیں ۔اسی طرح منشیات کے 131مقدمات درج کرکی170 ملزمان کو گرفتار کر کے اُن کے قبضہ سے 805بوتل شراب،44کلو735گرام چرس،3کلوگرام ہیروئن، 3284کلو گرام پوست برآمدکرلی ہے۔

(جاری ہے)

اسلحہ ناجائز کے 27مقدمات درج کرکے 36ملزمان کو گرفتار کرکے اُن کے قبضہ سے 08بندوق 12بور ، 20پستول 30بور ،03پستول 9MM ،01رائفل 7MM،01رائفل 44بور ،44 میگزین،304 روند/کارتوس،03چھری چاقواسلحہ ناجائز برآمدکیا ہے۔ جواریوں کے خلاف 06مقدمات درج کرتے ہوئے 34 جواری گرفتار کرکے اُن کے قبضہ سے سات لاکھ اکتہرہزار نوسو پچاس روپے برآمد کئے ہیں۔ان کاروائیوں میں تھانہ پولیس سٹی ، ڈڈیال ، نیوسٹی ، منگلا اور افضلپور کی کارکردگی نمایاں رہی ہے۔