مقبوضہ کشمیر، بھارتی فوجیوں نے مزید 4 کشمیریوں کو شہید کردیا‘تعداد 6ہو گئی

فوجیوں نے ضلع کے علاقے کاک پورہ میںمحاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران ایک مکان کو بارو د کے دھماکے سے تباہ کردیا

جمعرات 22 جون 2017 13:04

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جون2017ء) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے ریاستی دہشت گردی کی تازہ کاروائی کے دوران آج ضلع پلوامہ میں مزید 4 کشمیر ی نوجوانوں کوشہید کردیاجس سے گزشتہ روز سے شہید ہونے والوں کی تعداد بڑھ کو چھ ہوگئی۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق فوجیوں نے ضلع کے علاقے کاک پورہ میںمحاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران ایک مکان کو بارو د کے دھماکے سے تباہ کردیا۔

(جاری ہے)

تباہ شدہ مکان کے ملبے سے عبدالمجید، شارق احمد اور ارشاد احمد نامی نوجوانوں کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔ فوجیوں نے نوجوانوں کی شہادت پر کاک پورہ میں مظاہرے کرنے والوں پر فائرنگ کر کے ایک نوجوان کو شہید کر دیا۔ قبل ازیں اسی علاقے میں ایک حملے میں بھارتی فوج کا میجر زخمی ہو گیا تھا۔ یاد رہے کہ بھارتی فورسز نے گزشتہ رو زضلع بارہمولہ کے علاقہ پانزپورہ رفیع آباد میںتلاشی آپریشن کے دوران دو نوجوانوں گلزار احمد اور باسط احمد کو شہید کر دیا تھا۔

متعلقہ عنوان :