مقبوضہ کشمیر ،سوپور ، پٹن میں شہید نوجوانوں کی نماز جنازہ میںہزاروں افراد کی شرکت

شہید کو آزادی کے حق میں اور بھارت کے خلاف نعرو ں کی گونج میں سپرد خاک کیا گیا

جمعرات 22 جون 2017 13:06

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جون2017ء) مقبوضہ کشمیر میں سوپور اور پٹن کے علاقوں میں شہید گلزار احمد لون اور باسط احمد کی نماز جنازہ میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق ان 2نوجوانوں کو بھارتی فوجیوںنے بدھ کے روز ضلع بارہمولہ کے علاقے پزل پورہ رفیع آباد میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران شہید کر دیا تھا۔

گلزار احمد کا تعلق سوپور کے علاقے گنڈ براٹھ تھا جہاں ہزاروں لوگ ان کی نماز جنازہ میں شریک ہوئے۔ شہید کو آزادی کے حق میں اور بھارت کے خلاف نعرو ں کی گونج میں سپرد خاک کیا گیا۔

(جاری ہے)

شہید کی لاش جب گنڈ براٹھ لائی گئی تویہاں انتہائی جذباتی مناظر دیکھے تھے ۔ خواتین نے شہید کی میت پرپھولوں کی پتیاں نچھاور کیں جبکہ نوجوانوں نے بھارت کے خلاف زبردست مظاہرے کیے جبکہ علاقے تعینات بھارتی فورسز کے اہلکاروں نے انہیںمنتشر کرنے کے لیے گولیاں چلائیں اور پیلٹ پھینکے جس سے ایک معمر شخص سمیت متعدد افراد زخمی ہو گئے۔

باسط احمد کی نماز جنازہ میں بھی ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ انہیں اپنے آبائی علاقے پٹن اندر گام میں سپرد خاک کیا گیا۔بھارتی فوج نے دعوی ٰ کیا ہے کہ یہ دونوں نوجوان مجاہد تھے جو ایک جھڑپ میں مارے گئے۔

متعلقہ عنوان :