ابو بکر طلحہ انڈر 10 پاکستان نیشنل رینکنگ ٹینس چیمپئن شپ مسلسل تیسری مرتبہ جیتنے والے کھلاڑی بن گئے

جمعرات 22 جون 2017 13:29

ابو بکر طلحہ انڈر 10 پاکستان نیشنل رینکنگ ٹینس چیمپئن شپ مسلسل تیسری ..
لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جون2017ء) فیڈرل گورنمنٹ سکول مظہر لائن لاہور کینٹ میں تیسری جماعت کے طالب علم اور ڈلیوم کلب کے ممبر ابو بکر طلحہٰ پاکستان نیشنل رینکنگ ٹینس چیمپئن شپ انڈر 10 مسلسل 3 بار جیتنے والے کھلاڑی بن گئے۔

(جاری ہے)

ابوبکر طلحہٰ نے اس موقع پر اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس کی کامیابی والدین اور اساتذہ کی دعائوں کانتیجہ ہے۔انہوں نے کہا کہ عصام الحق اور عقیل خان میرے پسندیدہ کھلاڑی ہیں۔انہوںٰ نے کہا کہ میں کھیل کے ساتھ ساتھ تعلیمی میدان میں بھی نمایاںکامیابی حاصل کرنا چاہتا ہوں۔

متعلقہ عنوان :