ویسٹ انڈیز اور بھارت کے درمیان پہلا ون ڈے انٹرنیشنل کل کھیلا جائے گا

دوسرا میچ 25 جون، تیسرا میچ 30 جون، چوتھا میچ 2 جولائی اور آخری میچ چھ جولائی کو کھیلا جائیگا

جمعرات 22 جون 2017 13:45

ویسٹ انڈیز اور بھارت کے درمیان پہلا ون ڈے انٹرنیشنل کل کھیلا جائے گا
․پورٹ آف سپین(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جون2017ء) ویسٹ انڈیز اور بھارت کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پانچ ایک روزہ بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا آغاز کل جمعہ سے ہو گا ،ْمیزبان ٹیم ویسٹ انڈیز کیلئے 2019ء ورلڈ کپ تک براہ راست رسائی کے سلسلے میں بھارت کے خلاف سیریز انتہائی اہمیت کی حامل ہے ،ْدونوں ٹیموں کے درمیان ون ڈے سیریز کا پہلا میچ (آج) جمعہ کو کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

دوسرا میچ 25 جون، تیسرا میچ 30 جون، چوتھا میچ 2 جولائی جبکہ پانچواں اور آخری میچ 6 جولائی کو کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان واحد ٹی 20 میچ 9 جولائی کو کھیلا جائے گا

متعلقہ عنوان :