آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ پرسوں سے انگلینڈ میں شروع ہوگا

میگا ایونٹ میں انگلینڈ، آسٹریلیا، پاکستان، نیوزی لینڈ، بھارت، ویسٹ انڈیز، جنوبی افریقہ اور سری لنکا کی ٹیمیں شرکت کریں گی

جمعرات 22 جون 2017 13:46

آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ پرسوں سے انگلینڈ میں شروع ہوگا
اوول (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جون2017ء) آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ پرسوں ہفتہ سے انگلینڈ میں شروع ہوگا ۔ تفصیلات کے مطابق میگا ایونٹ میں انگلینڈ، آسٹریلیا، پاکستان، نیوزی لینڈ، بھارت، ویسٹ انڈیز، جنوبی افریقہ اور سری لنکا کی ٹیمیں شرکت کریں گی۔ ٹورنامنٹ میں ہر ٹیم سات لیگ میچ کھیلے گی اور چار ٹیمیں سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کریں گی۔

(جاری ہے)

پاکستانی ٹیم اپنا پہلا میچ 25 جون کو جنوبی افریقہ کے خلاف کھیلے گی، دوسرا میچ 27 جون کو انگلینڈ، تیسرا 2 جولائی کو بھارت، چوتھا 5 جولائی کو آسٹریلیا، پانچواں 8 جولائی کو نیوزی لینڈ، چھٹا 11 جولائی کو ویسٹ انڈیز جبکہ ساتواں اور آخری میچ 15 جولائی کو سری لنکا کے خلاف کھیلے گی۔ ٹورنامنٹ کا پہلا سیمی فائنل 18 جولائی، دوسرا 20 جولائی جبکہ فائنل 23 جولائی کو کھیلا جائیگا۔