کینیا کے قحط زدہ عوام کیلئے چین کی طرف سے خوراک کی امداد کے ایک لاکھ تھلیوں کا عطیہ

جمعرات 22 جون 2017 13:49

کینیا کے قحط زدہ عوام کیلئے چین کی طرف سے خوراک کی امداد کے ایک لاکھ ..
نیروبی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 جون2017ء) چین نے بھوک زدہ شہریوں میں تقسیم کیلئے امدادی خوراک کے ایک لاکھ فائلوں کی پہلی کھیپ گذشتہ روز باضابطہ طورپر کینیا کے حوالے کر دی نیروبی میں امدادی سامن کی کھیپ حوالے کرنے کی تقریب کے دوران خطاب کرتے ہوئے کینیا میں چین کے سفیر لایو شیان فا نے کہا کہ چاولوں کی یہ کھیپ 450000بولیوں کی اس امداد کا حصہ ہے جس کا بیجنگ نے خوراک کی امداد کے طورپر وعدہ کیا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ چین کو کینیا میں خوراک کی قلت کی صورتحال سے ہمدردی ہے جو کہ موسمی صورتحال کی وجہ سے پیداہوئی ہے، چین کے عوام نے ہمیشہ کینیا کے عوام کا ساتھ دیا ہے اور ضرورت پڑنے پر ہمیشہ ان کی مدد کی ہے ، امداد کی باقی کھیپ جون وسط جولائی میں پہنچے گی اور آخری کھیپ اگست میں تیار کی جائے گی ۔

متعلقہ عنوان :