چین کی سرمایہ مارکیٹ کھلے پن جاری رکھے ہوئے ہے ، چین یورپ ایکس چینج

جمعرات 22 جون 2017 13:49

چین کی سرمایہ مارکیٹ کھلے پن جاری رکھے ہوئے ہے ، چین یورپ ایکس چینج
فرینکفرٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 جون2017ء) چین یورپ بین الاقوامی ایکس چینج (سی ای آئی این ای ایکس ) نے مورگن سٹینلے کیپیٹل انٹرنیشنل (ایم ایس سی آئی ) ابھرتی ہوئی مارکیٹوں کے انڈیکس میں چین کے اے ۔

(جاری ہے)

حصص کی شمولیت کو چین کی سرمایہ کاری کی مارکیٹ کے جاری کھلے پن کا حوصلہ افزا نتیجہ قراردیا ہے، فرینکفرٹ میں قائم سی ای آئی این ای ایکس جو 2015ء میں شنگھائی سٹاکس ایکس چینج ڈیچے مورس گروپ اور چائنا فنانشل فیوچرز ایکس چینج نے قائم کیا تھا ، بین الاقوامی مارکیٹوںمیں آر ایم بی سے متعلق سرمایہ کاری کے پراڈکٹس اور چین کے لئے پہلا مختص تجارتی مقام ہے، یہ اس وقت چین اور یورپ کی مالیاتی مارکیٹوں کے درمیان پل کا کردار ادا کررہا ہے۔

چین کی سرکاری خبررساں ایجنسی شنہوا کو ارسال کئے گئے ایک اعلامیہ میں سی ای آئی این ای ایکس کے معاون سی ای او چین ہان نے کہا کہ چین کی سرمایہ کاری کی مارکیٹ بدستور کھلی ہے اور یہ شمولیت عالمی سرمایہ کار برادری کی طرف سے ان کوششوں کے اعتراف کانتیجہ ہے ۔انہوںنے کہا کہ اس سے سی ای آئی این ای ایکس کو مزید ایکس چینج ۔ٹریڈڈ فنڈز (ای ٹی ایفس) اور ہمارے پلیٹ فارم کی طرف سے فراہم کئے جانیوالے انڈیکسز پر مبنی دیگر پراڈکٹس کیلئے نئے مواقع فراہم کرتا ہے ۔

متعلقہ عنوان :