تحریک انصاف کے حالیہ انٹراپارٹی انتخابات الیکشن کمیشن میں چیلینج

جمعرات 22 جون 2017 13:53

تحریک انصاف کے حالیہ انٹراپارٹی انتخابات  الیکشن کمیشن میں چیلینج
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جون2017ء) پاکستان تحریک انصاف ضلع صوابی کے صدر شاہ مالک یوسفزئی نے تحریک انصاف کے حالیہ انٹراپارٹی انتخابات کو الیکشن کمیشن آف پاکستان میں چیلینج کردیاہے۔

(جاری ہے)

درخواست گزار شاہ مالک یوسفزئی نے اپنی درخواست میں تحریک انصاف کے حالیہ انٹراپارٹی انتخابات کو غیرقانونی قرار دینے کی استدعا کی ہے۔انہوں نے الیکشن کمیشن آف پاکستان سے تحریک انصاف کے انٹراپارٹی انتخابات کو غیر قانونی قرار دینے اورنئے انتخابات کے انعقاد کیلئے حکم جاری کرنے کی درخواست کی ہے۔واضح رہے کہ تحریک انصاف کے انٹراپارٹی انتخابات کیلئے مقرر کردہ الیکشن کمشنر سینیٹراعظم خان سواتی نے ان انتخابات میں انصاف پینل کی کامیابی کا اعلان کیا تھا۔