عابد شیرعلی کے حلقے میں تین روز سے بجلی بحال نہ ہوسکی،

علاقہ مکین سراپا احتجاج

جمعرات 22 جون 2017 14:04

عابد شیرعلی کے حلقے میں تین روز سے بجلی بحال نہ ہوسکی،
فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جون2017ء) وزیرمملکت برائے پانی وبجلی عابد شیرعلی نے اپنے ہی حلقے میں چراغ تلے اندھیرا کردیا،3روز سے بجلی بحال نہ ہوسکی،علاقہ مکین سراپا احتجاج۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق حالیہ دنوں سے جاری مون سون بارشوں کے سلسلے کی وجہ سے عابد شیرعلی کے حلقے احمدنگر میں بارش اور آندھی کے باعث گرنے والے بجلی کے کھمبے 3روز سے نہ لگ سکے،اہل علاقہ نے فیسکو اور عابدشیرعلی کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے شدید نعرے بازی کی اور فیسکو سے مطالبہ کیا کہ جلد از جلد ان کی بجلی بحال کی جائی۔

متعلقہ عنوان :