نیپرا اوراوگرا سمیت 5ریگولیٹری اتھارٹیز کو وزارتوں کے ماتحت کرنے کا نوٹیفیکیشن معطل

عدالت نے نوٹیفیکیشن جاری کرنے کیلئے بھجوائی گئی سمری اور وزیراعظم کے پرنسیل سیکرٹیری فواد حسین فواد کو توہین عدالت کیس میں یکم اگست کو طلب کرلیا بادی النظر میں فریقین نوٹیفیکیشن جاری کرکے توہین عدالت کے مرتکب ہوئیِِ، مشترکہ مفادات کونسل کا بغیر منظوری خود مختار اداروں کو وزارتوں کے ماتحت کرنا خلاف قانون ہے،جسٹس اطہر من اللہ

جمعرات 22 جون 2017 14:11

نیپرا اوراوگرا سمیت 5ریگولیٹری اتھارٹیز کو وزارتوں کے ماتحت کرنے کا ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 جون2017ء) نیپرا اوراوگرا سمیت 5ریگولیٹری اتھارٹیز کو وزارتوں کے ماتحت کرنے والا6جون کا نوٹیفیکیشن اسلام آباد ہائیکورٹ نے معطل کردیا ہے، عدالت نے نوٹیفیکیشن جاری کرنے کیلئے بھجوائی گئی سمری اور وزیراعظم کے پرنسیل سیکرٹیری فواد حسین فواد کو توہین عدالت کیس میں یکم اگست کو طلب کرلیا ،،جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ بادی النظر میں فریقین نوٹیفیکیشن جاری کرکے توہین عدالت کے مرتکب ہوئے ہیںِِ، مشترکہ مفادات کونسلکا بغیر منظوری خود مختار اداروں کو وزارتوں کے ماتحت کرنا خلاف قانون ہے۔

جمعرات کو نیپرا اور اوگر سمیت 5 خود مختار ریگولیٹری اتھارٹیز کو وزارتوں کے ماتحت کرنے کے معاملے پر اسلام آباد ہائیکورٹ میں سماعت ہوئی جس میں عدالت نے 6جون کو خود مختار اداروں کو وزارتوں کے ماتحت کرنے کا نوٹیفیکیشن کالعدم قراردیتے ہوئے وزیر اعظم کے پرنسیل سیکرٹیری فواد حسین فواد کو توہین عدالت کیس میں یکم اگست کو طلب کرلیا اور عدالت نے نوٹیفیکیشن جاری کرنے کیلئے بھجوائی گئی سمری بھی طلب کرلی ہے۔

(جاری ہے)

جسٹس اطہر بن اللہ نے کہا کہ بادی النظر میںفریقین نوٹیفیکیشن جاری کرکے توہین عدالت کے مرتکب ہوئے ہیںِ۔الفاظ کے ہیرپھیر کے ساتھ کو نسل سے منظوری لی گئی تو وہ کہا ہی مشترکہ مفادات کونسل کی منظوری کے بغیر خودمختار اداروں کو وزارتوں کے ماتحت کرنا خلاف قانون ہے۔