پنجاب حکومت بارشوں سے متاثرہ افراد کیلئے ریلیف کے اقدامات کرے ‘ بلاول بھٹو

چیئرمین پی پی کاحالیہ بارشوں سے ہونیوالے جانی ، مالی نقصانات پر افسوس ، دکھ کا اظہار

جمعرات 22 جون 2017 14:15

پنجاب حکومت بارشوں سے متاثرہ افراد کیلئے ریلیف کے اقدامات کرے ‘ بلاول ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جون2017ء) پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پنجاب میں حالیہ بارشوں سے ہونے والے جانی اور مالی نقصانات پر افسوس اور دکھ کا اظہار کرتے ہوئے پنجاب حکومت سے متاثرین کے لئے ریلیف کے اقدامات کا مطالبہ کیا ہے ۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں انہوںنے کہا کہ بارشوں سے نقصانات کا فوری ازالہ کیا جائے اور مزید تباہی سے بچنے کے لئے اقدامات کئے جائیں ۔ پنجاب میں بارشوں سے ہلاکتیں بہت افسوسناک ہیں ۔ بلاول بھٹو زرداری نے پنجاب کے کارکنان کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے اپنے علاقے میں متاثرہ لوگوں کی ہر ممکن مدد کریں ۔

متعلقہ عنوان :