کولمبیا اور فرانس کے درمیان باہمی تعاون بڑھانے کیلئے معاہدوں پر دستخط

کولمبین صدر کی فرانسیسی صدر سے ملاقات ، ایمانیول میخارون نے جوآن مینول کی جانب سے قیام امن کی کوششوں کو سراہا

جمعرات 22 جون 2017 14:27

کولمبیا اور فرانس کے درمیان باہمی تعاون بڑھانے کیلئے معاہدوں پر دستخط
پیرس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 جون2017ء) کولمبیا اور فرانس کے درمیان باہمی تعاون بڑھانے کیلئے معاہدوں پر دستخط ہوگئے ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق کولمبیا کے صدر جوآن مینول سانٹوس فرانس کے تین روزہ دورے پیرس پہنچے۔ فرانسیسی صدر ایمانیول میخارون اور انکی اہلیہ نے کولمبین صدر کا استقبال کیا۔

(جاری ہے)

دورے کے پہلے دن دونوں ملکوں کے درمیان باہمی تعاون کو فروغ دینے کے معاہدے پر دستخط کئے گئے۔ اس موقع پر کولمبئین صدر نے پچھلے ہفتے کولمبیا میں ہونے والے بم دھماکے میں فرانسیسی شہری کی ہلاکت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔ فرانسیسی صدر نے کولمبئین صدر کی جانب سے قیام امن کی کوششوں کو سراہا اور فرانس کی جانب سے ہر ممکن مدد کی یقین دہانی کروائی۔

متعلقہ عنوان :