معروف سماجی تنظیم جمال فاونڈیشن کے زیر اہتمام یتیم ،

غریب اور مستحق افراد میں عید گفٹ اورعید پیکیج کی تقسیم مظفرآباد میں افطار ڈنر اورپروقار تقریب کا انعقاد

جمعرات 22 جون 2017 14:42

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 جون2017ء) معروف سماجی تنظیم جمال فاونڈیشن کے زیر اہتمام یتیم ، غریب اور مستحق افراد میں عید گفٹ اورعید پیکیج کی تقسیم ، مظفرآباد میں افطار ڈنر اورپروقار تقریب کا انعقاد، مہمان خصوصی وائس چانسلر جامعہ کشمیر ڈاکٹر خواجہ فاروق تھے ، عوامی ، سیاسی و سماجی حلقوں کی بڑی تعداد میں شرکت ،جمال فاونڈیشن کے چیئرمین اور بورڈ آف ڈائریکٹرز کو دکھتی انسانیت کی خدمت کرنے پر زبر دست الفا ظ میں خراج تحسین ، تفصیلات کے مطابق معروف سماجی تنظیم جمال فاونڈیشن کے زیر اہتمام ضسب سابق یتیم ، غریب اور مستحق افراد میں عید گفٹ اور عید پیکیج تقسیم کیا گیا ، اس موقع پر مظفرآباد میں ان افراد کے لیے جمال فاونڈیشن نے افطار ڈنر کا اہتمام کیا اور ایک پر وقار تقریب کا انعقاد بھی کیا گیا ، تقریب کے مہمان خصوصی رئیس جامعہ کشمیر ڈاکٹر خواجہ فاروق تھے تقریبسے خطاب میں ڈاکٹر خواجہ فاروق نے جمال فاونڈیشن کی کارکردگی اور چیئرمین جمال فاونڈیشن میاں اسد جمال کے جذبہ خدمت خلق کو سراہا ، اور اپنی تقریر میں جمال فاونڈیشن کی ممبر شپ لینے کا بھی اعلان کیا ، تقریب سے جمال فاونڈیشن کے میاں اسد جمال اور ممبران بورڈ آف ڈائریکٹرز محترمہ فاتحہ شہزادی، محترمہ ڈاکٹر ریحانہ کوثر ، شازیہ اصغر ایڈووکیٹ، وسیم اعوان ، راشد اعوان زرگر ،رضوان مظفرد ودیگر نے بھی خطاب کیا ، اور خدمت خلق کے لیے جمال فاونڈیشن کا ہر ممکن ساتھ دینے کا اعلان کیا ، جمال فاونڈیشن کے چیئرمین نے اپنے خطاب میں تنظیم کے منشور اور کارکردگی سے بھی شرکا تقریب کو آگاہ کیا ، اور شرکا ء کو تنظیم کے حوالے سے ڈاکومنٹری بھی دکھائی گئی ، تقریب میں عوامی ، سیاسی و سماجی حلقوں ، تاجر ، طلبا تنظیموں کے نمائندگان اور صحافی برادری سے بھی نمائندگان نے شرکت کی ، تقریب کے اختتام پر پر یتیم ، غریب اور مستحق افراد میں عید پیکیجاور رمضان فوڈ پیکیج تقسیم کیا گیا اور یتیم بچوں میں عید گفٹ بھی تقسیم کیے گئے ، جمال فاونڈیشن نے حسب سابق امسال بھی عید پیکیج تقسیم کر کے خدمت خلق اور دکھی انسانیت کی خدمت کے جذبہ کو عملی جامعہ پہنا کر اپنی شاندار کارکردگی اور غریب دوست پالیسی کا ثبوت دیا

متعلقہ عنوان :