صدر مملکت ممنون حسین کا سینیٹر مشاہد حسین سید کو ٹیلی فون ،والد کرنل(ر) امجد حسین سید کے انتقال پر تعزیت کی

جمعرات 22 جون 2017 15:18

صدر مملکت ممنون حسین کا سینیٹر مشاہد حسین سید کو ٹیلی فون ،والد کرنل(ر) ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جون2017ء) صدر مملکت ممنون حسین نے سینیٹر مشاہد حسین سید سے ٹیلی فون پر ان کے والد کرنل(ر) امجد حسین سید کے انتقال پر تعزیت کی اور ان کی مغفرت، بلندی درجات اور پسماندگان کے لئے دعا کی ہے۔

(جاری ہے)

صدر مملکت نے کہا کہ کرنل امجد حسین مرحوم نے تحریک پاکستان کے دوران نمایاں خدمات انجام دیں جس کے لئے قوم ان کا احترام کرتی ہے اور ملک کی تعمیر و ترقی کے لئے ان کی خدمات تادیر یاد رکھی جائیں گی۔