فرانس کی معروف بلاگر کریم کو پھینٹے کیلئے استعمال ہونے والا ڈسپینسر پھٹنے سے ہلاک

جمعرات 22 جون 2017 15:21

فرانس کی معروف بلاگر کریم کو پھینٹے کیلئے استعمال ہونے والا ڈسپینسر ..
پیرس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 جون2017ء) فرانس کی ایک معروف بلاگر کریم کو پھینٹے کیلئے استعمال ہونے والے ڈسپینسر کے پھٹنے سے ہلاک ہو گئی۔برطانوی میڈیا کے مطابق ربیکا برگر کی ہلاکت کی خبر فیس بک پر ان کے خاندان کی جانب سے دی گئی۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ ان کی ہلاکت گھر میں ہونے والے حادثے کے نتیجے میں ہوئی ہے۔فیس بک کے علاوہ انسٹا گرام اکانٹ پر بھی ایک تنبیہی پیغام دیا گیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ ربیکا کی موت کی وجہ ڈسپینسر کے پھٹ کر ان کے سینے سے ٹکرانے کے نتیجے میں ہوئی۔

فرانسیسی میڈیا کا کہنا ہے کہ ربیکا کو طبی امداد تو دی گئی تاہم دل کا دورہ پڑنے کی وجہ سے ان کی موت واقع ہوگئی۔ربیکا فرانس میں فٹنس اور سیاحت کے حوالے سے ایک جانی پہچانی شخصیت تھیں۔

(جاری ہے)

فیس بک پر ان کے مداحواں کی تعداد 55 ہزار جب انسٹا گرام پر ڈیڑھ کروڑ سے اوپر تھی۔ان کے ایک عزیز کی جانب سے انسٹا گرام پر پیغام دیا گیا کہ کریم ڈسپینسر کے استعمال سے اجتناب کیا جائے کیونکہ اب بھی مارکیٹ میں بہت سے خراب ڈسپینسر موجود ہیں۔

یہ مخصوص ڈسپینسر دھات کے ایک کنٹینر پر مشتمل ہوتا ہے جو اس کے اندر بھری گیس کی مدد سے کام کرتا ہے جس کے اندر بہت پریشر ہوتا ہے۔فرانس میں صارفین کا ایک گروہ سالوں سے ان خراب ڈسپینسر کے استعمال سے خبردار کرتا رہا ہے۔میگزین 60 ملین کے مطابق سنہ 2015 میں بننے والے ڈسپینسر نسبتا محفوظ نظر آئے تاہم اس سے قبل ان کی وجہ سے ہونے والے حادثات میں کئی افراد کی آنکھیں ضائع ہوئیں، دانت ٹوٹ گئے یا ان کی ہڈی فریکچر ہو گئی۔

متعلقہ عنوان :