صدر سردار مسعود سے سینئر وزیر طارق فاروق اور وزیرمال فاروق سکندر کی ملاقاتیں

مسلہٴ کشمیر کو بین الاقوامی سطح پر اجاگر کرنے اور مقبوضہ کشمیر میں تحریک کو مزید مؤثر بنانے کیلئے حکمت عملی پر بات چیت

جمعرات 22 جون 2017 15:28

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 جون2017ء) صدر سردار مسعود خان سے سینئر وزیر چوہدری طارق فاروق اور وزیرمال سردار فاروق سکندر نے بھی علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں۔

(جاری ہے)

جن میں مسلہٴ کشمیر کو بین الاقوامی سطح پر اجاگر کرنے اور مقبوضہ کشمیر میں تحریک کو مزید مؤثر بنانے کیلئے حکمت عملی پر بات چیت ہوئی۔ صدر سردار مسعود خان نے دونوں وزاء کے محکموں کے حوالے سے بھی بات چیت کی۔ صدر آزادکشمیر نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتیں اور سیاسی قوتیں تعمیر و ترقی کیلئے حکومت سے تعاون کریں۔

متعلقہ عنوان :