صدر آزاد کشمیر سردار مسعود سے جے یو آئی آزاد کشمیر کے سیکرٹری جنرل مولانا امتیاز عباسی کی قیادت میں علماء کے وفد کی ملاقات

شریعت کورٹ کو مؤثر بنانے، عالم جج کی تعیناتی، قاضی صاحبان کی مراعات، تجویز القرآن ٹرسٹ کے زیر انتظام مدارس کی رجسٹریشن سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال

جمعرات 22 جون 2017 15:28

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 جون2017ء) صدر آزاد جموں و کشمیر سردار محمد مسعود خان سے جمعیت علماء اسلام آزاد کشمیر کے سیکرٹری جنرل مولانا امتیاز عباسی کی قیادت میں علماء کے وفد نے گزشتہ روز یہاں صدارتی سیکرٹریٹ میں ملاقات کی۔

(جاری ہے)

جس میں شریعت کورٹ کو مؤثر بنانے، عالم جج کی تعیناتی، قاضی صاحبان کی مراعات، تجویز القرآن ٹرسٹ کے زیر انتظام مدارس کی رجسٹریشن سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ صدر آزاد کشمیر نے کہا کہ موجودہ حکومت شرعی عدالت کو سیاست سے پاک کراتے ہوئے عالم جج تعینات کرنے کا فیصلہ کر چکی ہے۔ شریعت کورٹ کو ختم کرنے کی کوئی تجویز کسی بھی سطح پر زیر غور نہیں۔ اس حوالے سے بعض عناصر بے بنیاد پروپیگنڈہ کر رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :