Live Updates

عمران خان کی قیادت اور بیرسٹر سلطان پر عوامی یقین نے مہر ثبت کر دی ہے کہ مظفرآباد پاکستان تحریک انصاف کا قلعہ ہے

ڈویژنل صدر پاکستان تحریک انصاف مظفرآباد ملک انصر سہیل کی بات چیت

جمعرات 22 جون 2017 15:28

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 جون2017ء) ڈویژنل صدر پاکستان تحریک انصاف مظفرآباد ملک انصر سہیل نے کہا ہے کہ عمران خان کی قیادت اور بیرسٹر سلطان محمود چوہدری پر عوامی یقین نے اس بات پر مہر ثبت کر دی ہے کہ ڈویژن مظفرآباد پاکستان تحریک انصاف کا قلعہ ہے اور آزاد کشمیر میں تبدیلی کا آغاز یہیں سے ہوگا، انہوں نے کہا کہ گڈ گورننس کے دعویداروں نے غریب ملازمین کے منہ سے روٹی کا نوالہ تک چھین لیا ہے ، پچھلے چار ماہ سے ملازمین تنخواہوں کیلئے دربدر ہیں، اسٹیٹ بنک نے حکومت کی طرف سے دیے جانے والے چیکس واپس ان کے منہ پر دے مارے ہیں بلدیاتی ادارہ جات بری طرح ناکام ہو چکے ہیں آنے والا وقت صرف پی ٹی آئی کا ہے گڈ گورننس کا نعہ مستانہ بلند کر نے والوں نے اس کا حلیہ بگاڑ کر رکھ چھوڑا ہے بہت جلد عوام کو بیروزگار کر نے والوں کو چلتا کر دیں گے عید القربان پر بڑی قربانی ہوگی۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات