جموں کشمیر ورکر پارٹی کی کنویننگ کمیٹی کے حوالے سے جو خبر شائع ہوئی ہے پارٹی کا ایسا کوئی اجلاس نہیں ہوا ‘جس میں کوئی کنویننگ کمیٹی تشکیل دی گئی ہواور جو لوگ ایسا کہہ رہے ہیں وہ غلط بیانی سے کام لے رہے ہیں

جموں کشمیر ورکرز پارٹی خواتین ونگ کی صدر نازیہ شاہ ایڈووکیٹ کا وضاحتی بیان

جمعرات 22 جون 2017 15:34

میرپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 جون2017ء) جموں کشمیر ورکرز پارٹی خواتین ونگ کی صدر نازیہ شاہ ایڈووکیٹ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ جموں کشمیر ورکر پارٹی کی کنویننگ کمیٹی کے حوالے سے جو خبر شائع ہوئی ہے پارٹی کا ایسا کوئی اجلاس نہیں ہوا ،جس میں کوئی کنویننگ کمیٹی تشکیل دی گئی ہواور جو لوگ ایسا کہہ رہے ہیں وہ غلط بیانی سے کام لے رہے ہیں ‘البتہ پارٹی کے اندر ایک جمع آدھا ،آدمی کافی عرصہ سے اپنا گروپ بنانے کی کوشش کر رہا تھا لیکن جب بھی اس کی منورنگ اور منافقت کی میٹنگ میں بات اٹھائی گئی وہ صاف انکار کر جاتا لیکن ابھی ایک حکمت عملی کے تحت سخت رویہ اپنا کر ان کی منافقت کو بے نقاب کیا گیا ہے ۔

نازیہ شاہ ایڈووکیٹ نے مزید کہا کہ ایسے لوگ دنیا کی تمام پارٹیوں میں اپنی جگہ بنا لیتے ہیں اور پھر بروقت موقع پرستی کی آڑ میں رہتے ہیں اب جب وہ بے نقاب ہو چکے ہیں تو ورکرز پارٹی کیساتھ ان کو کوئی تعلق واسطہ نہیں ہے البتہ یہ ان کا حق ہے کہ وہ اپنے لیے جس راستہ کو بہتر سمجھیں اختیار کریں ۔

(جاری ہے)

مخدوم عالم نے ایسے ذاتی اور گروہی مفادات کے لیے کام کرنے والے حضرات کے لیے پارٹی میں ان کی نشاندھی کی تھی اور کہا تھا کہ منافقت کرنے والوں کی ورکرز پارٹی میں کوئی جگہ نہیں اور وہ جو دعوی کرتے ہیں کہ عوام کے لیے کام کررہے ہیں انہیں ابھ اپنے سے اوپر کچھ نظر نہیں آ رہا ہوتا ۔

چاروں طرف انہیں اپنا آپ کی ہی نظر آتا ہے لیکن اب پارٹی سے فارغ ہونے کے بعد آہستہ آہستہ سب کچھ نظر شروع ہو جائے گا ایسے لوگوں کا مزدوروں اور محنت کشوں کے ساتھ بھی کچھ واسطہ نہیں ہو تا وہ اپنے گروپ کے لیے کام کرتے ہیں اور بالاخرمایوس ہو کر کسی کونے کھڈوے میں جگہ تلاش کرے ۔ناز شاہ ایڈووکیٹ نے مزید کہا کہ ورکرز پارٹی مخدوم عالم کی قیادت میں متحد و منظم ہو رہی ہے کشمیر میں مجموعی پسماندگی اور ذہنی غربت کی وجہ سے پارٹی کو کافی مشکلات اور رکاوٹوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے لیکن سائنسنی نظریہ کی حامل پارٹی بالاخر ان تمام پر قابو پا لیتی ہے ۔

متعلقہ عنوان :