عراق میں 5 ملین سے زائد بچے ہنگامی امداد کے محتاج ہیں، یونیسیف

جمعرات 22 جون 2017 15:40

عراق میں 5 ملین سے زائد بچے ہنگامی امداد کے محتاج ہیں، یونیسیف
اقوام متحدہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جون2017ء) اقوام متحدہ کے امدادی فنڈ یونیسیف نے کہا ہے کہ عراق میں 5 ملین سے زائد بچے ہنگامی امداد کے محتاج ہیں۔یونیسف نے حالیہ رپورٹ میں بتایا ہے کہ عراقی بچے 2014 کے بعد سے تشدد اور غربت کا شکار ہیں۔

(جاری ہے)

ملک میں تشدد کی وجہ سے رواں سال جنوری سے لیکر اب تک 152 اور گزشتہ 3 برسوں میں 1075 بچے لقمہ اجل بن گئے ہیں جبکہ امسال 255 اور گزشتہ تین برسوں میں 1130 بچے معذور ہوئے ہیں۔

رپورٹ میں یہ انکشاف کیا گیا ہے کہ عراق میں 2014 سے لیکر ابتک 4640 بچے والدین سے جد اہو گئے ہیں، 138 اسکولوں اور 58 ہسپتالوں پر حملے کیے گئے جبکہ3 ملین سے زائد بچے روزانہ اسکول نہیں جا سکتے ہیں جبکہ 1.2 ملین بچے سرے سے ہی اسکول نہیں جا سکے ہیں۔ یونیسیف کے عراقی نمائندے پیٹر ہاکنس نے بتایا ہے کہ عرق میں بچے خوف و ہراس کا شکار ہیں اور وہ تشدد کو اپنی آنکھوں سے دیکھ رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :