مقبوضہ کشمیر ، مسلم دینی محاذ کی آسیہ اندرابی کی مسلسل غیر قانونی نظر بندی کی مذمت

جمعرات 22 جون 2017 15:43

سرینگر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جون2017ء) مقبوضہ کشمیر میں مسلم دینی محاذنے دختران ملت کی چیئرپرسن آسیہ اندرابی کی مسلسل غیر قانونی نظر بندی کی شدید مذمت کی ہے ۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیاسروس کے مطابق مسلم دینی محاذ کے ترجمان نے سرینگر میںجاری ایک بیان میں کہا کہ آسیہ اندرابی اور انکی ساتھی فہمیدہ صوفی کو محض انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے اور اس حوالے سے قابض انتظامیہ کا طرز عمل انتہائی افسوسناک ہے۔

انہوں نے کہا کہ آسیہ اندرابی اور فہمیدہ صوفی 18مئی سے جموںخطے کی امپھالہ جیل میں نظر بند ہیں جہاں ان کی صحت تشویشناک حد تک گر چکی ہے اور جیل انتظامیہ نے انہیں طبی سہولیات سے محروم رکھا ہے ۔ ترجمان نے مقبوضہ علاقے کے آئمہ کرام اور خطباء سے اپیل کی کہ وہ جمعہ کو اپنی تقاریر میں آسیہ اندرابی اور انکی ساتھی کے ساتھ روارکھے جانے والے بہیمانہ سلوک کے بارے میں عوام الناس کو بتائیں۔

متعلقہ عنوان :