حریت رہنمائوںکی طرف سے بھارتی فوجیوںکے ہاتھوں شہید ہونیوالے کشمیری نوجوانوں کو خراج عقیدت

جمعرات 22 جون 2017 15:43

سرینگر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جون2017ء) مقبوضہ کشمیر میں، کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی، حریت فورم کے چیئرمین میرواعظ عمر فاروق اور دیگر حریت رہنماؤں نے بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں سوپور اورپلوامہ میں تلاشی محاصرے کی کارروائیوں کے دوران شہید ہونیوالے کشمیری نوجوانوںکو زبردست خراج عقیدت پیش کیا ہے ۔

کشمیری میڈیا سروس کے مطابق سید علی گیلانی نے سرینگر میں جاری ایک بیان میںسوپور کے علاقے پانزلہ پورہ اور پلوامہ کے علاقے کاک پورہ میںشہید ہونیوالے چھ کشمیری نوجوانوںکوزبردست خراج عقیدت پیش کیا ۔ انہوںنے کہاکہ پامپور میں شہید کشمیری نوجوان عادل احمد میر کی یاد میں تعزیتی ریفرنس میں شرکت سے روکنے کیلئے کٹھ پتلی انتظامیہ کی طرف سے پابندیوں کے نفاذ کی شدید مذمت کی ۔

(جاری ہے)

انہوںنے سوگوار خاندانوں سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے شہداء کی بلندی درجات اور انہیں یہ ناقابل تلافی نقصان برداشت کرنے کیلئے صبر عظیم کی دعا کی ۔ میرواعظ عمر فاروق نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں شہیدنوجوانوںکو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں نیایک عظیم اور مقدس مشن کیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا ہے ۔

انہوںنے کہاکہ یہ یہ کشمیری عوام اور حریت قیادت کی اجتماعی ذمہ داری ہے کہ وہ جدوجہد آزادی کو اسکے منطقی انجام تک جاری رکھیں اور اس سلسلے میں کسی بھی قربانی سے دریغ نہ کریں۔ کل جماعتی حریت کانفرنس جنرل سیکریٹری شبیراحمدشاہ نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کاکہ پورہ میں بھارتی فوجیوںکے ہاتھوںشہید ہونیولے کشمیری نوجوانوں عبدالمجید ،شاکر اور شبیر احمدکو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ انہوںنے ایک مقدس مشن کیلئے اپنی جانوںکا نذرانہ پیش کیاہے ۔

انھوں نے علاقے میںفوجیوںکے ہاتھوں ایک شہری توصیف احمد بٹ کی شہادت پر بھی دکھ اور افسوس کا اظہا رکرتے ہوئے کہاکہ بھارتی فورسز نے شہری آبادی کے خلاف اعلان جنگ کر رکھا ہے ۔ شبیر احمد شاہ نے سوپور میں شہیدہونیوالے گلزار احمد کے لواحقین کے ساتھ ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے ان سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ۔حریت رہنمائوں یاسمین راجہ، ظفر اکبربٹ ، شبیر احمد ڈار، محمد اقبال میر، محمد احسن انتو، بلال صدیقی، امتیاز احمد ریشی اور غلام نبی وار نے بھی اپنے بیانات میں شہید نوجوانوںکو زبردست خراج عقیدت پیش کیاہے ۔

جموںوکشمیر لبریشن فرنٹ کے سرپرست اعلیٰ بیرسٹر عبدالمجید ترمبو نے ایک بیان میںشہید نوجوانوںکو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاکہ کشمیری شہداء کی قربانیوںکی وجہ سے مسئلہ کشمیر عالمی سطح پر مرکز نگاہ بن گیا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ شہداء کے مشن کو ہرقیمت پر اسکے منطقی انجام تک جاری رکھا جائی گا۔پیپلز پولیٹیکل کے ایک وفد جس میں میر غلام حسن، محمد اشرف، محمد ابراہیم اور برکت اللہ شامل تھے نے براٹ سوپور اور اندرگام پٹن شہید نوجوانوںگلزار احمد اور طاہر احمد کے اہلخانہ سے تعزیت،ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کیا۔

واضح رہے کہ بھارتی فوجیوںنے اپنی ریاستی دہشتگردی کی تازہ کاروائیوں کے دوران بدھ کو ضلع بارہمولہ کے علاقے پانزلہ پورہ گلزار احمد اور باسط احمد نامی دو نوجوانوںکو جبکہ جمعرات کو ضلع پلوامہ کے علاقے کاک پورہ میں مزید چار کشمیر ی نوجوانوں کوشہید کردیا ہے ۔ شہید ہونیوالے نوجوانوں میںعبدالمجید، شارق احمد اور ارشاد احمد شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :