طارق گارڈن کے مکینوں کا بنیادی سہولتوں کی عدم فراہمی پراحتجاج،

سوسائٹی انتظامیہ ڈویلپمنٹ کی مد میں رہائشیوں سے کروڑوں وصول کر رہی ہے، وزیر اعلیٰ سے تحقیقات کا مطالبہ

جمعرات 22 جون 2017 16:11

طارق گارڈن کے مکینوں کا بنیادی سہولتوں کی عدم فراہمی پراحتجاج،
لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جون2017ء) صوبائی دارالحکومت لاہور کی مہنگی ترین پرائیویٹ ہائوسنگ سوسائٹی طارق گارڈن کے مکینوں کا بنیادی سہولتوں کی عدم فراہمی ،ْ قبرستان کی حالت زار پر انتظامیہ کے خلاف احتجاج ،ْ ارباب اختیار سے سوسائٹی انتظامیہ کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کر دیا، طارق گارڈن کے ایک رہائشی اسلم گوہر نے اے پی پی کو بتایا کہ سوسائٹی کی انتظامیہ ڈویلپمنٹ کی مد میں رہائشیوں سے کروڑوں روپے وصول کر رہی ہے لیکن سوسائٹی میں پارکس ،ْ قبرستان سمیت دیگر بنیادی سہولیات کا فقدان ہے، اسلم گوہر نے بتایا کہ طارق گارڈن کی انتظامیہ سے اس سلسلہ میں رابطہ کیا گیا اور قبرستان کی حالت زار کو بہتر بنانے کی اپیل کی لیکن انتظامیہ نے سنی ان سنی کر دی، اسلم گوہر نے بتایا کہ قبرستان کی چار دیواری تک نہیں بنائی گئی اور قبرستان میں آوارہ کتوں نے ڈیرے ڈال رکھے ہیں جس کی وجہ سے وہاں جانیوالے افراد خود کو غیر محفوظ محسوس کرتے ہیں، ایک اور رہائشی فہیم نے وزیراعلی پنجاب محمد شہبازشریف سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ایل ڈی اے کو معاملہ کی تحقیقات کا حکم دیں ،ْ اس سلسلہ میں طارق گارڈن ہائوسنگ سوسائٹی کے صدر اسامہ طارق نے اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سوسائٹی انتظامیہ وہاں کے مکینوں کی شکایات کا ازالہ کرنے کی ہر ممکن کوشش کر رہی ہے،اس موقع پر انہوں نے سوسائٹی میں مذکورہ سہولیات کی فراہمی کی یقین دہانی کروائی۔

متعلقہ عنوان :