Live Updates

عمران خان دھرنوں میں انگلی کے کھڑے ہونے کے منتظر تھے،

اب انہیں وہ انگلی ملے گی، نہ کھیلنے کیلئے کھلونا گا،مریم اورنگزیب

جمعرات 22 جون 2017 16:24

عمران خان دھرنوں میں انگلی کے کھڑے ہونے کے منتظر تھے،
․اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جون2017ء) وزیر مملکت اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان دھرنوں میں انگلی کے کھڑے ہونے کے منتظر تھے، اب انہیں وہ انگلی ملے گی، نہ کھیلنے کیلئے کھلونا گا، چیئرمین پی ٹی آئی کو اپنی مرضی کا کھیل کھیلنے کی عادت ہوچکی ہے ،عمران خان عدالتوں سے مفرور ہیں اور یہاں آکر لیکچر دیتے ہیں،احتساب پر اپنے صوبے میں خاموش رہنے والے یہاں کیوں شور مچاتے ہیں،خیبر پختونخوا میں گزشتہ ڈھائی برس احتساب دفتر کو تالا لگا ہوا ہے،زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں ہونیوالا واقعہ طلبہ اور انتظامیہ کے درمیان تھا،کوئی بھی قانون سکیورٹی گارڈز کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دیتا،میڈیا پر حملے قابل قبول نہیں،کوریج کیلئے جانے والوں کو سہولت ملنی چاہئے،پاناما لیکس کا معاملہ آف شور کمپنیوں سے متعلق ہے، منی لانڈرنگ یا کرپشن سے متعلق نہیں،جے آئی ٹی میں وزیراعظم کے نجی کاروبار سے متعلق تحقیقات ہورہی ہیں،تحریک انصاف بلوا اور ڈرامہ پارٹی ہے،حملہ اور حراساں کرکے مرضی کے فیصلے نہیں لئے جاسکتے ،تحریک انصاف سمجھتی ہے کہ اونچا بول کر ڈرا دیگی ،تو ایسا نہیں ہوسکتا،جس نے غنڈہ گردی کرنی ہے وہ بنی گالہ جاکر کرے۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں ہونیوالا واقعہ طلبہ اور انتظامیہ کے درمیان تھا،کوئی بھی قانون سکیورٹی گارڈز کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دیتاانہوں نے کہا کہ اشتعال انگیزی میں ملوث افراد کو سخت سے سخت سزا دی جائیگی، کسی کے حقوق کو مجروح نہیں ہونے دیا جائے گا،انہوں نے کہا کہ میڈیا پر حملے قابل قبول نہیں،کوریج کیلئے جانے والوں کو سہولت ملنی چاہئے، انہوں نے کہا کہ عمران خان عدالتوں سے مفرور ہیں اور یہاں آکر لیکچر دیتے ہیں،انہوں نے کہا کہ وزیراعظم پاناما لیکس معاملے کا جلد آئینی طریقے سے حل چاہتے تھے،انہوں نے اس حوالے سے کمیشن بنانے کیلئے عدالت عظمیٰ کو خود خط لکھا، انہوں نے کہا کہ پاناما لیکس کا معاملہ آف شور کمپنیوں سے متعلق ہے، منی لانڈرنگ یا کرپشن سے متعلق نہیں،جے آئی ٹی میں وزیراعظم کے نجی کاروبار سے متعلق تحقیقات ہورہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم اور شہباز شریف پاناما لیکس میں نام نہ ہونے کے باوجود جے آئی ٹی پیش ہوئے انہوں نے کہا کہ انصاف ہمیں پاکستان کے آئین اور قانون سے ملے گا۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کا ہرموقف جھوٹ پر مبنی ہوتا ہے،احتساب پر اپنے صوبے میں خاموش رہنے والے یہاں کیوں شور مچاتے ہیں،پی ٹی آئی کے وکیل الیکشن کمیشن میں کہتے ہیں کہ کیس غیر معینہ مدت تک ملتوی کیا جائے۔

وزیر مملکت نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں گزشتہ ڈھائی برس احتساب دفتر کو تالا لگا ہوا ہے، چیئرمین پی ٹی آئی کو اپنی مرضی کا کھیل کھیلنے کی عادت ہوچکی ہے، انہوں نے کہا کہ عمران خان ایک جھوٹے شخص اور منی لانڈرنگ کرنے والے ہیں ، انہوں نے 4برسوں میں اداروں کی تضحیک کے سوا کچھ نہیں کیا، انہوں نے کہا کہ اگر منی ٹریل موجود ہے تو تو کیوں الیکشن کمیشن میں پیش نہیںکی جاتی، انہوں نے کہا کہ عمران خان ہر مرحلے پر حکم امتناعی حاصل کرنے اور راہ فرار اختیارکرنے کی کوشش کرتے ہیں،مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان دھرنوں میں انگلی کے کھڑے ہونے کے منتظر تھے، اب انہیں وہ انگلی نہیں ملے گی، نہ کھیلنے کیلئے کھلونا ملے گا۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں اس تماشے کو اب ختم ہونا چاہئے، سب کو معلوم ہونا چاہئے کہ کس نے آئینی حد سے تجاوز کیا ہے، ملک کی ترقی کے عمل کو برقرار رہنے دیں اور عوامی خوشحالی کا سفر جاری رکھنے دیں۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ تیسری دفعہ منتخب وزیراعظم کو کسی بیساکھی کی ضرورت نہیں ہے۔وزیر مملکت کی میڈیا سے گفتگو کے دوران پی ٹی آئی کی جانب سے ڈائس لینے کیلئے دھاوا بولا گیا جس پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف بلوا اور ڈرامہ پارٹی ہے،حملہ اور حراساں کرکے مرضی کے فیصلے نہیں لئے جاسکتے انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کا یہ کیسا رویہ ہے کہ ہر جگہ حملہ کرتے ہیں،میڈیا واقعے کا جائزہ لے،کیا ایسا رویہ قابل قبول ہی انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف یہ سمجھتی ہے کہ اونچا بول کر ڈرا دیگی ،تو ایسا نہیں ہوسکتا،جس نے غنڈہ گردی کرنی ہے وہ بنی گالہ جاکر کرے، انہوں نے کہا کہ نظریاتی جماعتوں سے ایسی جماعت میں جانیوالوں پر افسوس ہی کیا جاسکتا ہے۔

تحریک انصاف جمہوری جماعت نہیںانہوں نے جو بھی الزام لگایا کوئی بھی ثبوت نہیں لاسکی۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات