جمہوریت کے خلاف سازشیں کرنے والے عوام کے دشمن ہیں، اعجاز شفیع

جمعرات 22 جون 2017 16:42

جمہوریت کے خلاف سازشیں کرنے والے عوام کے دشمن ہیں، اعجاز شفیع
لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جون2017ء) مسلم لیگ(ن) کے رکن پنجاب اسمبلی اعجاز شفیع نے کہا ہے کہ جمہوریت کے خلاف سازشیں کرنے والے عوام کے دشمن ہیں۔تبدیلی اور انقلاب کے نام پر بیوقوف بنانے کا وقت گزر چکا ہے ۔پاکستان کی عوام باشعور اور علم رکھنے والی ہے۔مفاد پرست سیاستدانوں نے ملک کو اندھیروں کے سوا کچھ نہیں کیا ۔

(جاری ہے)

حکومت کی لوڈ شیڈنگ پر قابو پانے کیلئے مخلصانہ کاوشیں رنگ لارہی ہے۔

ہمیں اندھیروں کیساتھ ساتھ اندھیروں کے حامیوں سے بھی جنگ لڑنی پڑ رہی ہے اور اللہ کے فضل وکرم اورعوام کی حمایت سے دونوں محاذوں پر سرخرو ہوں گے۔ ترقی کے سفر میں ہماری ناکامی کے خواہش مند دراصل عوام کو ناکام دیکھنا چاہتے ہیں لیکن پاکستان کے باشعور عوام ایسا کبھی نہیں ہونے دیں گے۔انہوں نے مزید کہاصنعتوں کی طرح گھریلو صارفین کو مطلوبہ بجلی فراہم کرکے دم لیں گے۔

متعلقہ عنوان :