حکومت پنجاب نے ہمیشہ صحت اور تعلیم کو اہمیت دی ، میاں عرفان دولتانہ

جمعرات 22 جون 2017 16:42

حکومت پنجاب نے ہمیشہ صحت اور تعلیم کو اہمیت دی ، میاں عرفان دولتانہ
لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جون2017ء) مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی میاں عرفان دولتانہ نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب نے ہمیشہ صحت اور تعلیم کو اہمیت دی ہے ، پنجاب کی ان دونوں شعبوں میں کارکردگی مثالی ہے ، ایک بیان میں انہوںنے کہاکہ صحت اور تعلیم انسا ن کی بنیادی ضرورتیں ہیں ، حکومت پنجاب نے صحت اور تعلیم کی بہترسہولتیں فراہم کرنے کے لئے بجٹ میںبڑی رقم رکھی ہے ،50 نئے ڈگری کالجز ‘ ٹیچرز اکیڈمی اور 3نئی یونیورسٹیز قائم کی جائیںگی ، بجٹ میں صحت عامہ کے لئے 263ارب 22 کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں جو مجموعی بجٹ کا 15.4فیصد ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ پنجاب میں سستی اور معیاری تعلیم کے فروغ کے لئے ٹھوس اقدامات کئے گئے ہیں ، سرکاری ہسپتالوں میں پرچی کی فیس ایک روپے مقرر کی گئی تھی جو اب یہ بھی ختم کردی گئی ہے

متعلقہ عنوان :