ترکی میں نیٹو کے اڈے کے قریب چھوٹا دھماکا

جمعرات 22 جون 2017 16:53

ترکی میں نیٹو کے اڈے کے قریب چھوٹا دھماکا
انقرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جون2017ء) ترک ذرائع ابلاغ کی رپورٹوں کے مطابق ملک کے مغربی حصے میں نیٹو کے ایک اڈے کے قریب ایک دھماکا ہوا، جس میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

(جاری ہے)

یہ دھماکا نیٹو بیس کے قریب ایک قبرستان میں ہوا اور اس کے نتیجے میں نیٹو کے اڈے کی بیرونی دیواروں کو معمولی نقصان پہنچا تاہم کوئی شخص ہلاک یا زخمی نہیں ہوا۔ دوگان نیوز ایجنسی کے مطابق یہ دھماکا جمعرات کے روز شہر ازمیر میں ہوا۔ پولیس نے علاقے کی ناکہ بندی کر دی ہے اور چھان بین جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :