حکومت پنجاب کی خصوصی دلچسبی سے عملی طور پر ٹی ایچ کیو ہسپتال کلرسیداں کو اپ گریڈ کیا جا رہا ہے

جمعرات 22 جون 2017 17:06

حکومت پنجاب کی خصوصی دلچسبی سے عملی طور پر ٹی ایچ کیو ہسپتال کلرسیداں ..
کلرسیداں ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جون2017ء) میڈیکل سپرٹنڈنٹڈاکٹر ہمایوں انور میرنے کہا ہے کہ ٹی ایچ کیو ہسپتال کلرسیداں کی اپ گریڈیشن پہلے مرحلے میں تزئین و آرائش کے ساتھ طبی آلات اور100KVکا جنریٹر نصب کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ٹی ایچ کیو کلرسیداں کو وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان، ایم پی اے راجہ قمرالسلام اور حکومت پنجاب کی خصوصی دلچسبی سے عملی طور پر ہسپتال کو اپ گریڈ کیا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر ہمایوں انور میر کے مطابق بہت جلد ہیپاٹائٹس یونٹ، بلڈ بنک، نیو ڈینٹل یونٹ، ڈائیلاسز یونٹ، آئی سی یو یونٹ ہر قسم کے ٹیسٹوں کیلئے جدید مشینری اور جدید ایکسرے یونٹ بھی نصب ہو جائیں گے۔ جس سے تحصیل کلرسیداں اور قرب و جوار کے لوگوں کو علاج کے لیے راولپنڈی نہیں جانا پڑے گا۔ انھوں نے مزید کہا کہ اللہ تعالیٰ کے کرم سے سرجن ڈاکٹر گوندل گزشتہ چھ مہینوں میں اپینڈکس، ہرنیا، بواسیر، پتے کی پتھری، فسٹولا اور حاملہ خواتین کے بڑے آپریشن ساٹھ جبکہ چھوٹے آپریشن150 کے قریب آپریٹ کر چکے ہیں، نارمل ڈیلیوری کیسز ہر ماہ میں سو کے قریب ہو رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :