نوشہرہ‘ مانکی شریف میں چوروںنے غریب مزدور کے گھر صفا یا کردیا

جمعرات 22 جون 2017 18:04

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جون2017ء) نوشہرہ کے علاقے مانکی شریف میں چوروںنے غریب مزدور کے گھر پر ہاتھ صاف کیا۔ اس کے گھر سے ہزاروں روپے کی نقدی ادھا تولہ طلائی زیوارت اور دیگر اشیا چوری کرلی۔ پولیس نے ملزمان کو دھر لیا۔ اور چوری شدہ اشیابرآمد کرلی۔ نوشہرہ کلاں پولیس نے دونوں ملزمان گرفتار کرلیے گئے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق لیاقت علی ولد غنچہ گل ساکن نواں کلے صوابی حال ثریا خیل مانکی شریف نے پولیس کورپورٹ درج کراتے ہوئے کہا کہ و ہ مانکی شریف میں باغ میں مزدوری کرتا ہے اور باغ کے اندر ا سکاگھر ہے بجلی نہ ہونے کی وجہ سے وہ ثریا خیل مانکی شریف میں رہائش پذیر تھا۔

نامعلوم چور نے گھر کاتالہ توڑا تین ہزار روپے نقد ادھاتولے طلائی جھونکے، سٹیبلائزر چوری کرکے لے گئے۔نوشہرہ کلاں پولیس نے فوری طورپر کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان وارث خان ولد جانس خان ساکن معراجی پایان قابل شاہ ولد مکمل شاہ ساکن بہا در خیل کو گرفتار کرلیا اور تمام چوری شدہ مال بھی برآمد کرلیاگیا نوشہرہ کلاں پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

متعلقہ عنوان :