جمی مرے اور برونو سوریز ایگون اوپن ٹینس مینز ڈبلز کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

جمعرات 22 جون 2017 18:23

جمی مرے اور برونو سوریز ایگون اوپن ٹینس مینز ڈبلز کوارٹر فائنل میں ..
لندن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جون2017ء) برطانیہ کے جمی مرے اور ان کے برازیلین جوڑی دار برونو سوریز ایگون اوپن ٹینس مینز ڈبلز کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے۔

(جاری ہے)

ایگون اوپن کے سلسلے میں کھیلے گئے مینز ڈبلز ایونٹ کے پری کوارٹر فائنل میں جمی مرے اور سوریز نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے امریکہ کے ثام قیوری اور ان کے لکسمبرگ کے جوڑی دار جائلز ملر کو 7-6 اور 6-1 سے ہرا کر کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا جہاں ان کا مقابلہ مارک وینس اور ہریسن سے ہو گا۔

متعلقہ عنوان :