ڈکیتی مزاحمت پرموٹر سائیکل سوار قتل ، ساتھی زخمی

جمعرات 22 جون 2017 18:36

ڈکیتی مزاحمت پرموٹر سائیکل سوار قتل ، ساتھی زخمی
سرگودھا۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جون2017ء) سرگودہا کے نواحی قصبہ فروکہ سرگودہا روڈ پر ڈکیتی کی واردات کے دوران موٹر سائیکل ڈاکوئوں نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل جبکہ دوسرے کو شدید زخمی کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق فروکہ سرگودہا روڈ پر شوگر ملز کے قریب گائوں ربوامیں موٹر سائیکل سوار ڈاکوئوں نے کار سواروں کو روک کر لوٹنے کی کوشش کی اس دوران انہوں نے فائرنگ بھی کر دی ۔

(جاری ہے)

فائرنگ کے نتیجہ میں گولی لگنے سے محمد سلیم نامی شخص موقع پر جاں بحق ہوگیا جبکہ ایک شخص شدید زخمی ہوگیا جسے تشویش ناک حالت میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال سرگودہا منتقل کر دیاگیا ۔ اس دوران ڈاکو فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔اس موقع پر علاقہ مکینوں نے ڈکیتی کی اس واردات کے خلاف سخت احتجاج کیا اور مظاہرین کا کہنا تھاکہ اس علاقہ میں آئے روز وارداتیں ہوتی رہتی ہیں اس سلسلہ میں مظاہرین نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سرگودہا کیپٹن(ر) سہیل چوہدری سے مطالبہ کیاکہ اس قسم کی وارداتوں کی روک تھام کے لیے سخت اقدامات کئے جائیں۔

متعلقہ عنوان :