بابر اعوان کا سینیٹ کی رکنیت سے مستعفی ہونے کا فیصلہ ،آئندہ چند روز تک استعفیٰ چیئرمین سینیٹ کو پیش کرینگے

معروف قانو دان پیپلز پارٹی کی سینیٹر شپ چھوڑ کر تحریک انصاف میں شامل ہو جائینگے ،تمام معاملات طے پا گئے ‘ ذرائع

جمعرات 22 جون 2017 18:37

بابر اعوان کا سینیٹ کی رکنیت سے مستعفی ہونے کا فیصلہ ،آئندہ چند روز ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جون2017ء) پیپلز پارٹی کی مرکزی قیادت کی جانب سے مسلسل نظر انداز کئے جانے پر سینیٹر بابر اعوان نے مستعفی ہونے کا فیصلہ کرلیا اور آئندہ چند روز کے دوران اپنا استعفیٰچیئرمین سینیٹ کو پیش کردیں گے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ بابر اعوان پیپلز پارٹی کی سینیٹر شپ چھوڑ کر تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کریں گے اوراس سلسلہ میں تمام معاملات طے پاچکے ہے جبکہ خود بابر اعوان کی خواہش ہے کہ وہ تحریک انصاف کے پلیٹ فارم سے اپنی نئے سیاسی سفر کا آغاز کریں ۔

اس بڑے سیاسی فیصلے پر بابر اعوان نے اپنے ساتھی وکلا سے بھی مشاورت مکمل کرلی ہے ۔واضح رہے کہ بابر اعوان کو چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے قریبی ساتھیوں میں شمار کیا جاتا ہے۔اس سے قبل پنجاب سے امتیاز صفدر وڑائچ، سابق وفاقی وزیر نذر محمد گوندل، سابق وزیراطلاعات فردوس عاشق اعوان، صمصام بخاری، راجہ ریاض سمیت کئی اہم پی پی عہدیدار پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کرچکے ہیں ۔