نوویک جوکووچ ومبلڈن سے قبل ایسٹ بورن ٹینس ٹورنامنٹ میں ایکشن میں نظر آئیں گے

جمعرات 22 جون 2017 19:38

نوویک جوکووچ ومبلڈن سے قبل ایسٹ بورن ٹینس ٹورنامنٹ میں ایکشن میں نظر ..
بلغراد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جون2017ء) شہرہ آفاق سربین سٹار اور سابق عالمی نمبر ایک نوویک جوکووچ گزشتہ سات برسوں بعد پہلی بار پری ومبلڈن ایونٹ میں ایکشن میں نظر آئیں گے۔ جوکووچ نے ایسٹ بورن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کیلئے وائلڈ کارڈ منظور کر لی ہے۔

(جاری ہے)

تین مرتبہ کے ومبلڈن چیمپئن نے رواں ماہ کے شروع میں منعقدہ فرنچ اوپن کوارٹر فائنل میں شکست کے بعد تاحال ٹینس کورٹس میں شرکت نہیں کی لیکن اب وہ سال کے تیسرے گرینڈ سلام ومبلڈن سے قبل ایسٹ بورن میں ایکشن میں دکھائی دیں گے۔ جوکووچ نے کہا کہ میں نے ایسٹ بورن ٹورنامنٹ کے حوالے سے کافی اچھی باتیں سنی ہوئی ہیں، کوشش ہوگی کہ ٹائٹل جیت کر ومبلڈن میں بھرپور انداز میں شرکت کروں۔

متعلقہ عنوان :