آزارینکا کی ماں بننے کے بعد ٹینس کورٹس میں شاندار واپسی، ملارکو اوپن ٹینس ویمنز سنگلز پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں

جمعرات 22 جون 2017 19:38

آزارینکا کی ماں بننے کے بعد ٹینس کورٹس میں شاندار واپسی، ملارکو اوپن ..
میڈرڈ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جون2017ء) بیلاروس کی سٹار کھلاڑی وکٹوریہ آزارینکا نے ماں بننے کے بعد ٹینس کورٹس میں شاندار واپسی کی ہے، وہ ملارکو اوپن ٹینس ویمنز سنگلز پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق آزارینکا نے ایک برس دوری کے بعد ٹینس کورٹس میں واپسی کی ہے، انہوں نے سپین میں جاری ایونٹ ملارکو اوپن میں پہلے رائونڈ میں حریف جاپانی کھلاڑی اوزاکی کو ہرا کر فاتحانہ آغاز کیا ہے۔ یہ ان کا 2016ء میں فرنچ اوپن میں شکست کے بعد پہلا میچ تھا، پری کوارٹر فائنل میں آزارینکا کا مقابلہ کروشیا کی کونجو سے ہو گا۔

متعلقہ عنوان :