سیمونا ہالپ پہلی بار ایسٹ بورن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں شرکت کریں گی

جمعرات 22 جون 2017 19:38

سیمونا ہالپ پہلی بار ایسٹ بورن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں شرکت کریں گی
لندن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جون2017ء) سٹار رومانوی کھلاڑی اور عالمی نمبر دو سیمونا ہالپ رواں ماہ کے آخر میں شیڈول ایسٹ بورن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں شرکت کریں گی۔

(جاری ہے)

یہ ان کا سال کے تیسرے گرینڈ سلام اوپن ٹینس ٹورنامنٹ ومبلڈن سے قبل پہلا گراس کورٹ ٹورنامنٹ ہو گا، ہالپ انجری کے باعث برمنگھم اوپن سے دستبردار ہوئی تھیں۔ ایسٹ بورن اوپن ٹورنامنٹ میں دنیائے ٹینس کی ٹاپ دس میں سے سات کھلاڑی جن مں عالمی نمبر ایک اینجلیق کربر بھی شامل ہیں ٹائٹل کے حصول کیلئے ایکشن میں دکھائی دیں گی۔

متعلقہ عنوان :