Live Updates

فاٹا اصلاحات میں تاخیر کے حوالے سے تحریک انصاف فاٹا کے کارکنان کا احتجاج

مظاہرین نے ہاتھوں میں بینرز اٹھائے ہوئے تھے ،مطالبات کے حق میں نعرے درج

جمعرات 22 جون 2017 19:18

ْ پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جون2017ء) فاٹا اصلاحات میں تاخیر کے حوالے سے تحریک انصاف فاٹا کے کارکنان نے احتجاج کیا ۔

(جاری ہے)

پاکستان تحریک انصاف فاٹا کے کارکن پشاورپریس کلب کے باہر جمع ہوئے اور اقبال آفریدی کی سربراہی میں احتجاجی مظاہرہ کیا مظاہرین نے ہاتھوں میں بینرز اٹھائے ہوئے تھے جن پر ان کے مطالبات کے حق میں نعرے درج تھے مظاہرین نے مرکزی حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی بھی کی ان کا کہناتھا کہ فاٹا کو فوری پر صوبے میں ضم کیا جائے کسی بھی صورت کی تاخیر برداشت نہیں کی جائیگی انہوں نے مطالبہ کیا کہ فاٹا اصلاحات پر فوری طور پر عملدآمد کروایا جائے کیونکہ قبائل مزید انگریزوں بنائے ہوئے کالے قانون کے نیچے زندگی نہیں گزار سکتے ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات